نوشکی میں زائدالمیعاد اور مہنگی اشیاء بیچنے پرجرمانہ 

   نوشکی ( اے پی پی)  اسسٹنٹ کمشنر نوشکی جہانزیب شیخ نے شہر کے مین بازار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی کا وزن اور صفائی چیک کی ،مٹن پرچون ،چائے کے ہوٹلوں و دیگر دکانوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو صفائی کا خیال نہ رکھنے اورزائد المیعاد اشیاء  بیچنے والوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا اور 2 دکانوں کو سیل کردیا۔انہوں نے سرکاری نرخ نامے چیک کئے، دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے کی پابندی کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے گراں فروشی کی تواس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن