کوہلو ( اے پی پی ) سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوہلو کے مین بازار میں بم دھماکہ کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ نہتے انسانوں کو نشانہ بنا کرکے بربریت کی انتہا کی گئی ہے، صوبے کے عوام کی حمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا ، شرپسند عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری رہے گی ،کوہلو دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت عوام اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں۔ سنیئرصوبائی وزیر نے بم دھماکہ میں جان بحق افراد کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کی ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
کوہلو میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے ، شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے: نورمحمد دمڑ
Oct 01, 2022