خضدار(این این آئی) خضدار میں 3اکتوبر سے 15اکتوبر تک جاری رہنے والی بارہ روزہ انسداد ٹائیفائڈ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامی سطح پر اقدامات شروع کردیئے گئے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر عمر مینگل اور ڈاکٹر شفیع دانش نے انسدادِ ٹائیفائڈ مہم کے سلسلے میں اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی ۔خضدار کے چھ یونین کونسل میں68500ایسے افراد کو کہ جن کی عمریں 9سے 15سال تک ہے انہیں انسداد ٹائیفائڈ مہم کے سلسلے میں ویکسین کرنا ہے جس کے لئے 77ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل برانڈ اور اعلیٰ کوالٹی کے ویکسین ہے ،اس موقع سے شہری فائدہ اٹھائیں اور اپنے افراد کو ٹائیفائڈسے بچائو کے ویکسین کرائیں ۔ اجلاس میں اے ڈی سی خضدار سراج احمد بلوچ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سردار علی جمالی ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی ایم اینڈ ای آفیسر ظریف بلوچ جے یوآئی خضدار کے ترجمان مولانا بشیراحمد عثمانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیاز اللہ بلوچ پرائیوٹ اسکولز کے نمائند ے طفیل احمد و دیگر شریک تھے ۔