جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے، ریسلر انیو کی کچھ عرصے سے صحت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔وہ 20 فروری 1943 میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1972 میں نیو جاپان پرو ریسلنگ کی بنیاد رکھی اور محمد علی کا مقابلہ کیا، 79 سالہ اینو عالمی شہرت یافتہ ریسلر محمد علی کے ساتھ اپنی فائٹ سے مشہور تھے۔ریسلنگ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 1989 میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے لیے منتخب ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔اینوکی جاپان میں ریسلنگ کے سفیر بھی رہے اور اپنے دور میں انہوں نے روس اور چین جیسے مقامات پر بڑے ایونٹس کروائے، 1998 میں ان کا ریٹائرمنٹ میچ ٹوکیو ڈوم میں منعقد ہوا جہاں 70 ہزار سے زیادہ شائقین موجود تھے۔ انہیں 2010 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔