کامونکی(نمائندہ خصوصی)چودھری گلفام ورک تحریک انصاف کیلئے قیمتی سرمایہ ثابت ہوں گے ان کی شمولیت سے تحریک انصاف علاقہ میں مزید مضبوط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف پنجاب و سابق وفاقی وزیر حماد اظہراور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے گزشتہ روز حلقہ پی پی 57سے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکی چودھری محمد گلفام ورک کی تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا،دونوں رہنماؤں نے چودھری محمد گلفام ورک کے گلے میں پارٹی پرچم ڈالا اور انہیں پارٹی میں باقاعدہ خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکی و امیدوار حلقہ پی پی 57چودھری محمد گلفام ورک نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی قیادت کے اعتماد پر ہر حال میں پورا اتریں گے اور تحریک انصاف کے منشور کوعوام کو تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 57پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور انشاء اللہ حلقہ پی پی 57سے جلد دیگر سیاسی شخصیات بھی ان کی قیادت میں شامل ہوں گی۔
گلفام ورک تحریک انصاف کیلئے قیمتی سرمایہ ثابت ہو نگے: حماد اظہر،فوادچوہدری
Oct 01, 2022