اوپن یونیورسٹی ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کےلئے کوشاں ہے: نسرین اختر 

Oct 01, 2022


شےخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخوپورہ ریجن نسرین اختر مرزا نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کےلئے کوشاں ہے۔یونیورسٹی کے نظام تعلیم میں بہتری اور شفافیت کے لئے تمام وسائل برﺅے کار لائے جارہے ہیں یونیورسٹی کے رجسٹرڈ اپنی اسناد اور تدریسی تجربات کی تصدیق کے لئے جلد ریجنل دفتر سے رجوع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہ یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلے جاری ہیں اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے کے خواہشمند طلباءاور طالبات اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں آسانی ہوگی بلکہ ملک کی شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے نئے ٹیوٹرز کی رجسٹریشن بھی جاری ہے جو دس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں