کیوبا،سمندری طوفان 8583 رقبے ہیکٹرپر کھڑی فصلیں تباہ

کیوبا کے مغربی علاقوں میں سمندری طوفان لین سے 8583 رقبے ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔چینی خبر رساں ادارے نے ٹریبونا ڈی لا ہابانا کے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کیوبن وزارت زراعت نے کہا ہے کہ سمندری طوفان نے پنار ڈیل ریو، ماتانزاس، ہوانا، آرٹیمسا، مایا بیک اور آئل آف یوتھ کے صوبوں میں 5233 رقبے ہیکٹر پر کیلے کے باغات،1350 رقبے ہیکٹر پرکافی کے پودوں،کاساوا، شکرقندی، ٹماٹر، پھلیاں اور چاول کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ وزارت نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مغربی صوبے پنار ڈیل ریو میں سمندری طوفان نے تقریبا 220 ٹن تمباکوکی فصل کو نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن