نظام مصطفی لاگو کرنا ہوگا، اغیار کے نظام نے نقصان پہنچایا :صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے نظام مصطفی لاگو کرنا ہوگا ۔ اغیار کے نظام نے نقصان پہنچایا۔ اسلام کا نظام ہی حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ رکن الدین الوری اور حضرت شاہ مفتی محمود الوری کے عرس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم نبی کے ماننے والوں کو ایک جگہ جمع کر رہے ہیں۔ سیاست میں ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے ان کے پیچھے جمع ہو جائیں۔ ہم نے اپنا مسلک نہیں چھوڑا۔

ای پیپر دی نیشن