لاہور(نیوز رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی ٹاون شپ جنوبی لاہور کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کے خوشی میں ایک عظیم الشان جلوس مین مارکیٹ ٹاو¿ن شپ سے امیر جماعت اہل سنت حضرت علامہ مولانا شبیر فاروقی کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس میں سینکڑوں گاڑیوں موٹر سا ئیکلوں اور ٹرکوں میں عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔ جن میں خصوصاً چیئرمین میلاد کمیٹی شیخ بابر نصیر، علامہ خلیق احمد عوان، علامہ شفیق ناطق، مفتی افتخار حسین شاہ، محمد سرفراز خان، اختر خان نیازی ملک مختار مکھا رانا محمد شفیق قمر اجمل ہاشمی محمود قادری شامل تھے۔ شرکا کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ جلوس اپنے وہ روایتی روٹ سے ہوتا ہوا واپس مدینہ مسجد پر اختتام پذیر ہوا ۔جہاں پر شرکہ جلوس کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت میلاد دی گئی۔
ٹاون شپ،مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس ،جشن مناتے رہینگے:سرفراز خان
Oct 01, 2023