یو این سیکرٹری جنرل کی اقوامِ عالم کو یاد دہانی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا‘ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کئے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان سے کئے گئے امداد کے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 16.4ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔اقوام متحدہ کے 78ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس )پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد پر زرو دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کیلئے اخلاقی فریضہ قراردیا۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اب تک لاکھوں بچے بنیادی سہولیات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے منتظر ہیں،یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ اس امتحان میں پاکستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور یو این سسٹم کو بحالی اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیے۔
بے شک پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں اقوام عالم نے پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا اور بھرپور مالی معاونت کی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے مقابلے میں ملنے والی بیرونی امداد متاثرین کی بحالی کے لئے کافی نہیں۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور اسکی سب سے بڑی وجہ ترقی یافتہ ممالک میں ہونیوالے وہ کیمیائی اور جوہری تجربات ہیں جن سے کرہ¿ ارض کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے موسم سرما کا دورانیہ کم اور موسم گرما کا بڑھ گیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہو رہا ہے جہاں بے موسمی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے نہ صرف پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کیا ہے بلکہ اسکی زراعت بھی شدید متاثر ہوئی ہے جس سے اسے خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ اسی تناظر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس اور جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اقوام عالم کو باور کرایا ہے کہ وہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستان سے کئے گئے وعدے پورے کریں جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...