لاہور(کامرس رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت فاو¿نڈیشن ” ربیع الاول کا پیغام: تعلیم رہے عام“ مہم کے تحت اِس ماہ کو علم و اآگہی کے مہینے کے طور پر مناتے ہوئے ہزاروں طالب عملوں کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ حضور اکرم کو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا گیا تاکہ وہ تعلیم عام کر سکیں۔ ماہِ ربیع الاول ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ معاشرے کے ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کی سہولیات میسر ہوں۔ الخدمت فاو¿نڈیشن اِسی سوچ کے تحت ہر سال ماہ ربیع الاول کو علم و آگہی کے مہینے کے طور پر منانے کا اہتمام کرتا ہے جس کے تحت ہر سال سینکڑوں مستحق مگر ہونہار طالب علموں کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ خدمت کے اس مشن کو شفاف بنانے اور معیار تعلیم بہتر رکھنے کیلئے الخدمت الفلاح سکالر شپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پورا سال طالب علم کی کارکردگی کا جائزہ لیتی اور رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔ صدر الخدمت نے بتایا کہ اس وقت الفلاح اسکالر شپ اسکیم کے تحت وطن عزیز کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و ذات اور سیاسی وابستگی تعلیمی وظائف فراہم کیے جارہے ہیں۔
الخدمت ” ربیع الاول کا پیغام: تعلیم رہے عام“ مہم پر آگاہی ومعاونت فراہم کر رہی ہے:حفیظ الرحمن
Oct 01, 2023