آپ کے بعد کوئی نبی نہےں آئے گا: حافظ اسرار احمد چشتی

پنڈی بھٹےاں (نامہ نگار)ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹےاں مےں بھی جشن عےد مےلاد النبی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، عاشقان رسول نے درودسلام کے نذرانے پیش کیے، صبح 8بجے مرکزی جلوس کاآغاز مرکزی جامع مسجد غوثےہ رضوےہ مےن بازاردربار سے دربارعالےہ مےاں خےر محمدنون پر چادر پوشی سے کےا گےا، انجمن غوثےہ کی طرف سے علامہ اسرار احمد چشتی ،شےخ عبدالخالق قادری،مولانا نور احمد حےات ،علامہ شاہد چشتی،چوہدری محمد وقاص،ابرارحسےن رضوی ،جاوےد احمد چوہان نے چادر پوشی کی،اس کے بعد جلوس نکالا گیا جوکہ دربار عالےہ خےر محمد نون سے روانہ ہوا،جلوس چوک مےن بازار پہنچنے پر علامہ حافظ اسرار احمد چشتی ،مولانا نور احمدحےات،شےخ عبدالخالق قادری ،قاری شاہد محمود اور چوہدری بابر شفےق آرائےں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ولادت سے تمام دنےا جگمگا اٹھی،ظلمتوں کے اندھےرے چھٹ گئے ہر سو اجالا ہو گےا، آپ آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہےں آئے گا، جو آپ کے بعد کسی کونبی مانتا ہو وہ جھوٹا اور کافر ہے۔جلوس کے تمام راستوں پر عاشقان مصطفےٰ پرشگاف نعرے لگاتے رہے ،شہر کودلہن کی طرح سجاےا گےا ۔ جمعة المبارک کی ادائےگی کے بعد لنگر تقسےم کےا گےا۔، جلوس مےں سنی تحرےک ،تحرےک لبےک ،جماعت اہلسنت و دےگر سنی تنظےموں نے خصوصی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن