حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد مےں پولےس فورس اورعوام کے مابےن فاصلوں کو ختم کرکے شہرےوں کو اےک ہی چھت تلے تمام سہولےات فراہم کرنے کے لئے پروگرام کا آغاز کردےا گےا ۔اس سلسلہ مےں ڈی پی او فیصل گلزار کی سربراہی میںڈی پی او آفس کانفرنس ہال میں فرینڈز آف پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گےا۔ جس مےںڈی اےس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر، وکلابرادری،سول سوسائٹی کے افرادکے علاوہ کرسچن کمیونٹی، سکھ کمیونٹی اور مختلف سکول و کالجز کے پرنسپل اورطلبا ءنے شرکت کی۔فرینڈز آف پولیس نے پولیس خدمات کو خوب سراہا۔ ایک چھت تلے تمام پولیس سروسز کی فراہمی خوش آئند ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر سروسز ڈلیوری پر خصوصی توجہ دی جاری ہے، شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے پولیس اور عوام کے رشتوں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت مثبت سوچ اورمتاثر کن شخصیت کے حامل افراد کے ذریعہ سے عوام میں پولیس کے مثبت پہلوو¿ںکو فروغ دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر شرکاکو فرینڈز آف پولیس بیج بھی لگائے گئے۔