کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ، پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ

Oct 01, 2023

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مو¿قف کی تائید کی ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملے پرانتہائی مددگار رہا ہے۔یاد رہے کہ تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان،ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساو¿تھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکےلئےعالمی سطح پران کی خدمات قابل قدر ہیں۔

مزیدخبریں