پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں نہر سے سات راکٹ اور دس مارٹ گولے برآمد کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر کے راکٹ اور گولے ناکارہ بنا دیئے گئے۔ راکٹ اور مارٹر گولے تخریب کاری کیلئے چھپائے گئے تھے۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔