لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی رہنماو¿ں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے صدر کو آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے مریم نواز اور پارٹی رہنماو¿ں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔ معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا ر±خ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا۔ نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔ نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
عوام کو ریلیف دلاناہی نواز شریف کا ایجنڈا، شہباز
Oct 01, 2023