دہشت گرد ملک دشمنوں کے آلہ کار: آرمی چیف، را ملوث،وزیرداخلہ

Oct 01, 2023

دہشت گرد ملک دشمنوں کے آلہ کار: آرمی چیف، را ملوث،وزیرداخلہ
دہشت گرد ملک دشمنوں کے آلہ کار: آرمی چیف، را ملوث،وزیرداخلہ

 کوئٹہ+ مستونگ + اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبرنگار،+نوائے وقت رپورٹ +نیوز ایجنسیاں ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 59 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک خودکش حملہ آور نے عیدمیلاد النبیﷺ کے ایک جلوس میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ اے سی کے مطابق مستونگ میں دھماکا الفلاح روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔ دوسرے دن مزید سات زخمی دم توڑ گئے۔ مستونگ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جبک بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مستونگ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں برطانیہ کے خارجہ دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر جیمز کلیورلے سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی۔برطانوی وزیر خارجہ نے ہنگو اور مستونگ میں دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم نے یکجہتی کا اظہار کرنے پر برطانیہ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ درےں ا ثنا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا ہے کہ مستونگ اور ہنگو میں دہشتگرد حملوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات کے زخم تازہ کر دیئے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے اےکس پےغام میں کہا کہ شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفاء یابی کے لئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گذشتہ شب عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔وزیراعظم نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔انوار الحق کاکڑ نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کی مستونگ ریلی میں دھماکے کی شدید مذمت۔ قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور شہید ہونے والے ڈی ایس پی مستونگ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ کہا کہ جشن آمد رسول کے دِن یہ قابل نفرت فعل دنیا اور آخرت میں قابل نفرت رہے گا۔رحمت اللعالمین کی ولادت باسعادت کے دِن یہ مذموم واقعہ شیطان ہی کرسکتے ہیں۔ شہداکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے ، ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ہفتہ کوصوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاگیاجبکہ بلو دوسری طرف نگران حکومت بلوچستان نے بھی 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔ بلوچستان میں صوبائی وزراءکے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ں نے کہا کہ حکومتی رٹ کے لیے ہر حد تک جائیں گے جو بھی قربانی دینا ہوئی دیں گے، آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کر رہی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے دن حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی جائے امان نہیں، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کے ریسرچ ونگ سے منسلک سوشل میڈیا اکاو¿نٹ نے مستونگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسجدوں ، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے۔دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹ میں قائد ایوان محمد اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے، سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خود کش دھماکوں اور ژوب میں پاک-افغان باڈر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے شہید افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، پورا پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سیکورٹی فورسز اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کریں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری نے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث تمام کرداروں قانون کی گرفت میں لایا جائے اور عبرت کا نشان بنا جائے ۔ دوسری طرف ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہنگو میں خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او دوآبہ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔متن کے مطابق 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہنچتے ہی پولیس اہلکار اور تھانے کے گیٹ پر فائرنگ کی۔ ڈیوٹی پر مامور اہل کار نے جوابی فائرنگ کی۔ پولیس اہل کار سعید الرحمان نے فائرنگ کرنے والے دہشت گرد سے بندوق چھینی۔مقدمے میں لکھا گیا ہےکہ ایک خودکش حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔دوسری جانب پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔
مستونگ / دھماکہ 
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں ان کو مستونگ اوژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد ی کے حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراءکے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ شرکاءنے مستونگ، ہنگو اورژوب مےں دہشت گردی کے واقعات کے شہداءکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چےف آف آرمی سٹاف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پےش کرتے ہوئے کہا کہ "12 ربیع الاول کو ہونے والے دہشت گردی کے اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، جن کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جن کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمنوں کے آلہ کار ہیں۔ بدی کی یہ طاقتیں ریاست اور سیکورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی ، رےاست اور سکےورٹی فورسز کی پشت پر مضبوط قوم کی حمائت موجودہے۔ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا آپریشن بلا روک ٹوک جاری رہے گا اور مسلح افواج، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وقت تک چےن سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا۔ آرمی چےف نے کہا کہ "پاکستان کے عوام نے دہشت گردوں کے جعلی نظریے اور ان کے پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے اور وہ امن، معاشی ترقی اور انسانی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے اندر اور باہر شر پسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی ، ان ذخمےوں کو پاک فوج کی جانب سے مکمل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آرمی چےف نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری اور عزم کو بھی سراہا۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اور انہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔قبل ازیں آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔روس کے صدر پیوٹن نے مستونگ حملے پر صدر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ روسی سفارتخانہ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ مذہبی تقریب میں حملے نے ایک بار پھر دہشت گردی کی بربریت کو اجاگر کر دیا۔ مجرموں کو سزا سے قطعی نہیں بچنا چاہئے۔ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔ متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
آرمی چیف چیف 

مزیدخبریں