اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور ، ڈاکٹر شمشاد اختر نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ نجی مالیاتی اداروں کے قائم کردہ پرائیویٹ فنڈز کو قائم کر کے ، نجی شعبے میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کو لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے تمام مالیاتی اور ریگولیٹری اداروں بشمول فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی کو ہدایت کی کہ او مقامی مالیاتی اداروں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروںکو نجی فنڈز کے قیام اور بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کریںوہ ایس ای سی پی کے زیر اہتمام مالیاتی اداروں کی جانب سے پرائیویٹ فنڈز کے قیام کی تجاویز پر غور کے لئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں مالیاتی اداروں ، کارپوریٹ اداروں اور بنکوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹر شمشاد نے ماحولیاتی بہترتی کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں اور اس حوالے سے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت کی ان اقدامات پر عمل درآمد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
شمشاد اخترکی ایس ای سی پی کو پرائیویٹ فنڈز کے ذریعے سرمایہ کاری لانے کی ہدایت
Oct 01, 2023