جڑانوالہ میں ڈیڑھ ماہ بعد مسیحی طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بحال

جڑانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ جڑانوالہ کے ڈیڑھ ماہ بعد مسیحی طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ مسیحی برادری کے بچے تعلیم کے حصول کیلئے دوبارہ سکول پہنچ گئے۔ خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ اساتذہ اور طلباءسانحے کی تلخ یادیں مٹانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 16 اگست کو ہجوم نے گستاخی کا الزام لگا کر مسیحی آبادیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ کئی مکانات ‘ گرجا گھروں کو جلا دیا تھا۔ لوگوں کی جمع پونجی لوٹ لی گئی تھی۔ فسادات نے مسیحی آبادیوں کا سکھ اور چین چھین لیا تھا۔ جہیز کو بھی آگ لگا دی تھی۔ اب سماجی تنظیموں نے بیٹیوں کا جہیز اکٹھا کیا ہے ‘ شادی کی تاریخیں پھر پکی ہوئی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...