وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم پرجاری سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرثانی کےلئے فٹ قرار دے دیا، وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست تیار کرلی ہے ،نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی ،نیب ترامیم کیس پر نظرثانی دائر ہوگی یا اپیل؟ فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سے مشروط ہے ، اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بحال ہوجاتا ہے تو اپیل دائر کی جائے گی، ذرائع وزارات قانون کے مطابق اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون ختم ہوجائے تو نظرثانی درخواست دائر ہوگی، نیب قانون میں ترامیم پارلیمنٹ نے منظور کیں،براہ راست سپریم کورٹ کالعدم قرارنہیں دے سکتی،نیب ترامیم کیس کا فیصلہ متفقہ نہیں، بنچ میں شامل جج کا اعتراض بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...