لاہورمیں انسداد تشدد جانور ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

لاہور( این این آئی)جانوروں پر تشدد اور بے رحمی کے تدارک کے لیے لاہور میں بنائے گئے اینیمل ریسکیو سینٹر کے عملے نے ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں ایک شہری کے گھر سے بڑی تعداد میں پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کیے ہیں جنہیں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا تھا۔پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے جانوروں سے بے رحمی کے قانون کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔ سینٹر نے انسداد تشدد جانور ایکٹ 1890 کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔انچارج پولیس اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں تھانہ ٹاﺅن شپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سنٹر حکام کے مطابق ٹاﺅن شپ کے شکیل نامی رہائشی نے گھر کی چھت پر پرندے اور جانور رکھے ہوئے تھے، شکایت پر شہری کے پرندوں اور جانوروں کو چیک کیا گیا جو انتہائی لاغر حالت میں پائے گئے۔ شہری کے گھر کی چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مالک نے پرندوں اور جانوروں کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات بھی نہیں کیے تھے، شہری کی چھت سے ملنے والے پرندوں، جانوروں کو سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...