ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی‘ افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل کےخلاف مقدمہ

اسلام آباد(خبرنگار/اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا زیر دفعات 506 ، 352 کے مقدمہ درج کیا گیا سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے انہیں چوٹیں آئیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔ روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کروا دیاہے دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی تصدیق کردی ہے کہ مقدمہ تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506، 352 کے تحت درج کیا گیا ہے ن لیگی سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ میںبالکل خیریت سے ہوں ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی کرنے پر شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے واضح رہے کہ دو روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماو¿ں کے مابین ہاتھ پائی ہو گئی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن