اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں مستونگ حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اپنے بیان میں مولانا غفوری حیدر ی نے کہاکہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے ،سی پیک مغربی طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وزیر داخلہ سے مولانا غفور حیدری کی ملاقات ،مستونگ حملے پر تشویش کا اظہار
Oct 01, 2023