آذربائیجان کی علاقائی سالمیت،خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں،سمیع سعید

Oct 01, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی آذربائیجان میں ہونے والی دوسری نیشنل اربن فورم میں شرکت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، رابطے، توانائی، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے عزم کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور اس کے عوام آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پہلا نیشنل اربن فورم آذربائیجان کے شہر آغدام میں منعقد ہوا تھا جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور اب وہاں بھی بڑی تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ اس سال دوسرا فورم زنگیلان شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کی اب مکمل طور پر آذربائیجان کے علاقے کاراباخ کے ساتھ تعمیر نو کی جا رہی ہے۔نگراں وزیر منصوبہ بندی نے آذربائیجان کی حکومت کو ایک کامیاب دوسرے فورم کے انعقاد پر سراہا جو تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا موضوع ہے کہ "لچکدار شہر معاشی ترقی کی محرک قوت کے طور پر اور عدم مساوات کا مقابلہ کرنا۔ 

مزیدخبریں