چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگا کر ملک کو تباہ کیا: پرویز خٹک

کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کر دیا۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا حال یہ نہ ہوتا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے۔ سی پیک ویسٹرن روٹ میں نے منظور کیا تھا، ہم نے 18 لاکھ عوام کو مفت صحت کارڈ مہیا کیے۔ دیگر سیاسی رہنماو¿ں سمیت عمران خان نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا۔ ہمیں ان سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھیں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔ جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں۔ ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن