فیصل آباد 73 ، پتوکی سے 2 بجلی چور گرفتار، قصور میں سہولت کاری پر 16 اہلکار معطل

فیصل آباد،پتوکی، قصور(نمائندہ خصوصی،این این آئی،نمائندہ نوائے وقت) حکومت اور وزارت توانائی کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کےخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کےخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے چیکنگ کے دوران مزید73بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمہ کو نقصان پہنچارہے تھے ۔ان بجلی چوروں کوایک لاکھ55ہزارڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 73 لاکھ 19ہزاسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔پتوکی میں لیسکو اور پولیس نے بجلی چوروں کیخلاف مشترکہ کارروائیاںکرتے ہوئے دو بجلی چور ملزم موقع پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔پتوکی گھریالہ ولٹویا چک نمبر 28 سے لیسکو ٹیم نے چیکنگ کے دوران 8ملزمان بجلی چوری کرتے پائے گئے ،2ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ 6ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ لیسکو چیف نے قصورسرکل میں بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے پر16اہلکاروں کیخلا ف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق معطل ہونیوالوں میں ایک لائن سپرنٹنڈنٹ، ایک لائن مین،3اسسٹنٹ لائن مین شامل ہیں۔10میٹرریڈرزاورایک ایکٹنگ میٹرانسپکٹر کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔:بجلی چوری میں ملوث ہونے پر 2اہلکاروں کیخلاف مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...