واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ چین تائیوان پر تنا پیدا کرنے کے خلاف بیجنگ کے انتباہ کا اعادہ کرتے ہوئے امریکہ کی قیمت پر دنیا میں غالب طاقت بننا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک فورم کے دوران چین کے ارادوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلینکن نے کہا کہ میرے خیال میں وہ کیا چاہتا ہے کہ وہ عسکری، اقتصادی اور سفارتی طور پر دنیا کی غالب طاقت بن جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ وہی ہے جو شی جن پنگ تلاش کر رہے ہیں۔ شی جن پنگ 10 سال سے زیادہ عرصے سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔ چین کی تاریخ حیرت انگیز ہے۔ اگر آپ چینی رہنماﺅں کو دیکھ رہے اور سن رہے ہیں تو میرے خیال میں وہ اپنا مزعومہ درست مقام بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بلنکن نے مزید کہا کہ چین کے تائیوان کے بارے میں انتباہات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ یہ عالمی معیشت میں اس کی شراکت داری کی بنا پر ہے۔