حساس اداروں کے آپریشن میں 800 افغان باشندےگرفتار

 وفاقی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا، اس دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ اور شمس کالونی میں کیا گیا، اور اس دوران پکڑے گئے 400 افغان باشندوں کو دستاویزات ہونے پر رہا کر دیا گیا، جب کہ شناختی دستاویز نہ ہونے پر 375 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے، 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائےگا۔ آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر لسٹیں بھی مرتب کی گئیں۔کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندھی بھی ہوئی ہے آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن