پاکستان میں سول سروسیس پر فائز عہدیداران ہی ملک کی انتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ حکومت کی پالیسی کو نچلی سطح تک نافذ کرنا،ملک کی انتظامیہ کو چلانا اور بیرون ملک سفارتی فرائض کو انجام دینا جیسی اہم اور نازک ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں۔
سول سروسیس کے لئے درکار افسران کے انتخاب کے لئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحانات منعقد کرتا ہے۔سی ایس ایس امتحانات کا عالمی سطح پر مشکل ترین امتحانات میں شمار ہوتا ہے۔جس میں کامیابی کی شرح محض 0.1% تا 0.3% ہوتی ہے، اور ہر مرتبہ تقریباً کئی لاکھ طلبہ و طالبات اپنی تقدیر آزماتے ہیں، جس کے لئے وہ طویل عرصہ تک محنت اور مشقت سے تیاری کرتے ہیں
، پاکستان میں واقع سول سروسز اکیڈمی لاہور ملک کے نوجوان بیوروکریٹس کی تربیت کے لیے ایک اکیڈمی ہے جنہیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن ایک انتہائی مسابقتی اور سخت امتحان کے ذریعے کمیشن دیتا ہے جسے مرکزی اعلیٰ خدمات کے امتحان کے نام سے مختصر طور پر "CSS" کہا جاتا ہے۔ ( اردو: لاہوراکادمی برائے تربیتِ دیوانی ملازمین 1948 میں ( پاکستان کے پہلے گورنر جنرل جناب محمد علی جناح کے مشورے پر) پاکستان کی مرکزی اعلیٰ خدمات کی بیوروکریسی میں نئے داخل ہونے والوں کی تربیت کے لیے قائم کیا گیا تھا اور اسے اصل میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اکیڈمی کہا جاتا ھے پڑھے لکھے اعلی ڈگری ھولڈر نوجوان لڑکے لڑکیاں اس امتحان کی تیاری کیسے کریں اسکے لئے مفید معلومات دے رھا ھوں جس سے استفادہ کر کے آپکو گاییڈ لائن مل جائے گی کے
سول سروسز امتحان کی تیاری کیسے کریں
سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کریں اردو اخبارات سے شروع کریں تین چار ماہ تک کم از کم دو اردو اخبارات کے سارے اداریہ اور کالمز پڑھیں اسکے بعد جب آپ کو سارے کرنٹ ایشوز کی سمجھ آ جائے تو آپ اب انگریزی اخبار اٹھائیں۔
انگریزی اخبار پڑھتے وقت مشکل الفاظ کے معنی گوگل سے دیکھتے جائیں دوسرے نمبر پر اپنی سننے کی مہارت پر کام کریں انگلش فلموں کے زیلی ٹائیٹل کے ساتھ دیکھیں اور ڈرامے دیکھیں، کسی بھی نیوز چینل کا نو بجے والا پورا خبر نامہ سنیں اور اسکے علاوہ کسی چینل پر بحث مباحثہ بھی سن لیں
اپنے آپ کو مطالعہ کے شوق کی طرف لے کر آئیں اچھی کتب کا مطالعہ کریں اور کوشش کریں کہ ہر ہفتے ایک نئی کتاب پڑھیں۔
1- سب سے پہلے سی ایس ایس کا سلیبس ڈائون لوڈ کرے
2- رولز اینڈ ریگولیشن ڈائون لوڈ کریں
3_ یوٹیوب پر چینل ہے وہاں پاس ہونے والے امیدوار مفید مشوروں سے نوازتے ہیں سارے انٹرویو سنیں۔
4- یوٹیوب پر کامیاب امیدواروں انٹرویو آتے ھیں پچھلے تمام سالوں کے تمام انٹرویوز کی ایک الگ کتاب مارکیٹ میں آ چکی ہے اسکا نام
سول سروسز کامیاب کہانیاں یہ معقول رقم پر بااسانی بازار سے مل جائے گی اس کو بھی پڑھیں۔
5۔ اب اپنا خود کا سٹڈی پلان بنائیں
دن کے شروعاتی تین چار گھنٹے انگلش کے لئے مخصوص رکھیں
میرے خیال سے انگلش، پاکستان افیرز، کرنٹ افئرز، اور انگلش ایسے ان پانچ مضامین کی تیاری سارا سال چلتی رہتی ہے باقی اسکے علاوہ سات مضامین بچ جاتے ہیں ان کو آپ ساتھ ماہ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے دے کر تیار کر سکتے ہیں۔
پہلے پانچ سبیجکٹس کی بات کرتا ہوں کہ
انکی تیاری کیسے کی جائے
انگریزی؟
چابیاں کے ساتھ رین اور مارٹن
اور ریمنڈ مرفی یا
ٹو دی پوائنٹ از آفتاب احمد (بہت بنیادی) کتابیں
ان بکس کو اچھی طرح سے
ان بکس کو اچھی طرح تیار کر لیں اور انکو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ زخیرہ الفاظ کے روزانہ دس یا بیس الفاظ تیار کریں اور ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کریں جب دونوں گرائمر تیار ہوجائے اور الفاظ کی لغت بھی جمع ہوچکی ہو، تو اب کسی مصنف کی پریسی کتاب لیں اور وہاں سے درست قوائد پڑھنے کے بعد اسکی پریکٹس کریں اور کسی انگریزی استاد کو چیک کروائیں یا مائیکل سوان کی کتاب لے کر اسیحوالہ کتاب کی طرح استعمال کریں اور اپنی غلطیاں خود ٹھیک کرنے کی کوشش کریں
پاکستان افیئرز اینڈ کرنٹ افیئرز
ان سب مضامین کا مجموعہ اپنی ٹیبل پر رکھیں
پاکستان افیرز سے اپک مضامین کے کافی موضوعات نکل آئیں گے مثلآ
جہموریت، خط غربت، تعلیم ، انرجی بجلی،پانی کے مسائل آبادی کہ مضوعات کی تیاری کریں
یہ موضوعات پاکستان حالات کے سنجیدہ مضوعات ہیں مگر مزے کی بات یہ ہے ایسے کے بھی یہی سنجیدہ موضوع ہیں اب ہر موضوع کے لئے ایک چھوٹا سا الگ رجسٹر بنا لیں اور ان ٹاپکس کی اے بی سی سمجھنے کے بعد انکو رکھ دیں پھر آپ روزانہ جو کالمز پڑھیں گے ان سے ان ٹاپکس کو اپ ٹو ڈیٹ کرتے جائیں اس طرح اپکے یہ پانچ مضامین سارا سال تیار ہوتے رہے گے۔
سات مضامین کی تیاری کیسے کریں؟
ہر مضمون کے لئے ایک مہینہ رکھ لیں
ہر مضمون کا سیلبیس ڈاؤن لوڈ کریں ہر مضمون کے پچھلے پانچ سال ماضی کے پیپرز (بھی ڈاؤن لوڈ کریں اب سلیبس اور پاسٹ پیپرز کا تجزیہ کریں اور اسکے مطابق اپنی ٹاپک لسٹ بنائیں اور ہر مضمون کو ریکمنڈڈ بکس سے تیار کریں اور پوائنٹس کی شکل میں نوٹس بناتے جائیں۔ اس طرح محض سات ماہ میں اپکی تیاری مکمل ہوجائے گی۔
اگر آپکی انگلش بہتر ہے تو آپ پانچ سے چھ ماہ میں روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے پڑھ کر تیاری مکمل کر سکتے ہیں۔