وزیرستان کے رکشہ ڈرائیور مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

وانا (نیٹ نیوز) جنوبی وزیرستان کے رہائشی رکشہ ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت کے چن مے شرما نے ایک منٹ میں 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو اسٹرائکس کیے تھے جبکہ پاکستان کے ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے بھارتی ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔ ارشد محسود نے کہا ہے ان کے والد فوت ہو چکے ہیں، میرا اپر جنوبی وزیرستان سے تعلق ہے اور اس وقت ڈی آئی خان میں رکشہ چلانے کے بعد روز فائٹ کلب جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن