شہباز شریف کا نیاریکارڈ ، جنرل اسمبلی خطاب کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے گئے

نیو یارک+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینئن ریسرچ نے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا اور شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو امریکی صدر سے بھی زیادہ بار دیکھا گیا۔ امریکی صدر کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار چین کے وزیر خارجہ وینگ پی کا خطاب 81 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر کا خطاب 51 ہزار بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار بار دیکھا گیا۔ دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور الجزیرہ  ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب 3 لاکھ لوگوں نے دیکھا، خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مقبوضہ فلسطینی کا مقدمہ پیش کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن