وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف پٹرول 2.07، ڈیزل 1.03،مٹی کا تیل 3.57روپے لٹر سستا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی  پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لٹر کمی کی گئی لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ یکم جون سے لیکر یکم اکتوبر تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر ہو گئی مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن