دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے دبئی سے ملتان آنے والے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے۔ طیارے کے ٹائر پھٹنے کے باعث پرواز کے 172 مسافروں کو لائونج منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن کی خرابی کی وارننگ ملی۔ کیپٹن نے ایمرجنسی بریک سسٹم استعمال کر کے طیارے کو بحفاظت روکا، طیارے کی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے عملہ دبئی روانہ ہو چکا ہے۔