لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پی ایس بی کی جانب سے عائد پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک روپوشی اختیار کرنیوالے باکسر کی آڑ میں فیڈریشن کے عہدداران پر عائد کی گئی پابندی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ کو مکمل جانبدار قرار دیدیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم، مالی سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔