فیڈرل فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے بی کے یونائیٹڈ کلب کو 0-4 گول سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بی کے یونائیٹڈ کلب کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عرفان خان نیازی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بولان کلب کے کھلاڑیوں نے چاروں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں کئے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اویس احمد، سلیم شاہ، فیصل محمود اورصابر نے ایک، ایک گول کیا۔ فیڈرل فٹ بال لیگ میں کل دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کرن کلب کا مقابلہ القائم کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن