لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یادگار نتیجہ حاصل کریں۔ ٹیم پوری طرح متحد ہے، کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کیخلاف شکست کا افسوس ہے ۔ٹیم کو بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو کم بیک کرنا ہو گا۔ ٹیم کو مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ امید ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھلاڑی اچھا پر فارم کریں گے۔ انگلینڈ سے چونکہ ملتان میں کھیلیں گے اس کئے موسم چیلنجنگ ہو گا۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ کھلاڑیوں کیلئے پریشر سے زیادہ ضروری ذمہ داری ہے۔ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ کھلاڑی پر امید ہیں کہ شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ عامر جمال بھی انجری سے واپس آرہے ہیں۔ بنگلہ دیش کیخلاف میچ اہم موقع پر ہارے۔ جس پر میں بہت زیادہ اپ سیٹ تھا۔ بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہتریں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ہمیں ریڈ بال کے لئے فزیکل اور ذہنی فٹنس بہتر بنانا ہو گی۔شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا۔