کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ ٹبہ انصاریاں کا رہائشی 55 سالہ محمد بشیر محنت مزدوری کیلئے کاہنہ بازار آیا فیروزپور روڈ انڈس ہسپتال کے سامنے سڑک کراس کر رہا تھا کہ قصور سے لاہور دودھ سپلائی کرنے جانیوالی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔