لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے سلسلے میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز سلحہ سے پاک کرنے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں۔ خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمدکر لئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا رواں برس کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1249 کلاشنکوف، 34647 پسٹل، 2705 بندوقیں، 2440 رائفلز، 596 ریوالور، 02 لاکھ 52 ہزار 135 گولیاں اور کارتوس برآمد کی گئی ہیں۔