فیروزوالہ(نامہ نگار )تھانہ فیروزوالا کے نواحی گاؤں چک نمبر 38 نائیاں والا فارم سے 8 روز قبل اغواء ہونیوالا نوجوان فہد علی کی نعش مقتول کے بہنوئی کے گھر کے صحن سے برآمد کر لی گئی۔ قاتل مقتول کا بہنوئی نکلا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔محمد رشید کے داماد علی تنویر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے سالے 18 سالہ فہدعلی کو نوکری پر لگوانے کا جھانسہ دیکر کشمیر ٹاؤن لے آیا بعد میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اپنے سالے کو گلے میں پھندا ڈال کراسے ہلاک کر کے اس کی نعش 6 فٹ گہرا کھڈا کھود کر گھر کے صحن میں دفن کر دی۔ فہد علی کے اغوا کے بارے میں تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف کیا کہ فہد علی کو قتل کر کے اسے کی نعش گھر کے صحن میں دفن کر رکھی ہے۔نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔
فیروزوالہ: اغوا کے بعد نوجوان قتل، قاتل مقتول کا بہنوئی نکلا
Oct 01, 2024