شہدا پولیس کے گھروں کی خریداری کیلئے 50 لاکھ روپے فی گھر اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا پنجاب پولیس دہشت گردوں، خوارج اور آئین سے انحراف کرنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے پولیس شہدا کے خون کا حساب لیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہدا پولیس کے گھروں کی خریداری کیلئے 50 لاکھ روپے فی گھر کا اضافہ کر دیا ہے۔کچہ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کیلئے 25 ہزار روپے فی کس الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔رواں مالی سال تمام نئے تھانے مکمل ہوجائیں گے۔ بارڈر چیک پوسٹوں کو جدید انفراسٹرکچر، لاجسٹکس سے مضبوط کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن