لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف کارروائیوں میں 927مقدمات درج کر کے3976ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اس ضمن میں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1کروڑ 56لاکھ09ہزار سے زائد کی رقم برآمدکی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے1305ملزمان،کینٹ میں 859، سول لائنزمیں 482، صدرمیں 340، اقبال ٹاؤن میں 607 اور ماڈل ٹاؤ ن میں 383ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کئے جائیں۔
انہوں نے آن لائن جوئے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے۔