وی سی پنجاب یونیورسٹی کا ادارہ کو خسارے سے نکالنے کیلئے اقدامات کا آغاز 

Oct 01, 2024

لاہور(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کو مالی خسارے سے نکالنے کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کے انتظامی افسروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام انتظامی عہدیداران نے شرکت کی۔وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے چارماہ میں ڈیجیٹلائزیشن کا ٹاسک دیدیا۔انہوں نے مولانا شوکت علی روڈ پر کمرشل سرگرمیوں کے آغاز کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایات کیں۔ زمین کے تجارتی استعمال کیلئے متعلقہ محکموں سے این او سی لینے کی ہدایت جاری کی۔ بجلی بلوں میں کمی کیلئے 2.5 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ پر فوری کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں اساتذہ و ملازمین کو بجلی کے اضافی بلوں سے بچائیں گے۔

مزیدخبریں