ڈاکٹرذاکرنائیک  توحیدکے داعی اورچوکیدار ختم نبوت ہیں:میاںجمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہاکہ ڈاکٹرذاکرنائیک  عقیدہ توحیدکے داعی اور ختم نبوت کے چوکیدار ہیں۔بھارت سمیت پوری دنیامیں کفروشرک کوللکارا۔لادینیت کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے آگے بندباندھا۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ ڈاکٹرذاکرنائیک نے ہندوؤں، سکھوں، یہودیوں ،عیسائیوں اوردیگرمذاہب باطلہ کا مقابلہ کیا،اسلام کی روشنی پھیلائی۔لاکھوں ہندو، سکھ، عیسائی،یہودی مسلمان ہوئے ۔ ڈاکٹرذاکرنائیک نے توفیق الٰہی سے ہندوؤں،سکھوں ،عیسائیوں ،یہودیوں کے نظریات کے  باطل ہونے کا آئینہ ان کی کتابوں سے ہی دکھادیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک دعوت توحیدکے  ہزاروں کارکن ڈاکٹرذاکرنائیک کوخوش آمدیدکہتے ہیں اوران کے لیے دیدہ ودل فرش راہ کیے ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن