کالج آف آپتھلمولوجی کے زیراہتمام ’’زندگی میں قرآن کے نفاذ‘‘ پرتقریب 

لاہور (نیوز رپورٹر) کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی  میں "روز مرہ زندگی میں قرآن پاک کے نفاذ" کے عنوان پر تقریب  ہوئی جس میںطلباء‘ فیکلٹی ممبرزاورشعبہ طب سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ پیرزادہ محمد ثاقب رضا مصطفائی نے جدید زندگی میں قرآنی اصولوں کی مطابقت اور اطلاق پر  بیان فرمایا اور رسول اکرمؐ  کی سیرت مبارکہ کے متعلق شعور اجاگر کرنے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کو لوگوں سے معاملات میں اخلاقیات کے پہلوؤں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ادارے کے پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے  کہا آج جو بصیرتیں بیان کی گئی ہیں وہ بلاشبہ طلباء اور اساتذہ کوروزمرہ زندگی میں قرآنی اقدار کو شامل کرنے کی ترغیب دیں گی۔" پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کہا ہماری زندگیوں میں قرآنی تعلیمات کا انضمام ہمہ گیر ترقی کیلئے ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...