سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات31 اکتوبرکو ہونگے‘ ووٹرز فہرست جاری

لاہور(خبرنگار)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات31 اکتوبرکو ہوں گے، ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیلوں کی تعداد 4021 تک پہنچ گئی ، لاہور میں سپریم کورٹ کے وکلاء کی تعدادسب سے زیادہ  1404 ہے جبکہ روالپنڈی، اسلام آباد 769،ملتان 274 ووٹرز، بہاولپور111 تک پہنچ گئی ہے،امیدواروں سے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سمیت کراچی، بلوچستان اور خیبرپی کے سپریم کورٹ رجسٹریوں میں وصول کرنا شرع کردیئے گئے ، آخری تاریخ 5اکتوبر ہے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور شکایات پر فیصلے 8 اکتوبر کو ہونگے، ابتدائی فہرست9اکتوبر کو جاری کی جائیگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف 10 اکتوبر کواپیلیں وصول کی جائیں گی۔کاغذات نامزدگی کے متعلق اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ہوگی،امیدوار17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست19 اکتوبر کو جاری کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن