لاہور(نیوزرپورٹر+لیڈی رپورٹر)ایم پی اے سلمیٰ سعدیہ تیمورکوچیف منسٹر فوکل پرسن برائے گارمنٹ سٹی اینڈ وویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعلی آفس نے ایم پی اے سلمیٰ سعدیہ تیمور کی فوکل پرسن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوکل پرسن ایم پی اے سلمیٰ سعدیہ تیمور کو گارمنٹ سٹی کے قیام اور آپریشن لائزیشن کی مانیٹرنگ ذمہ داری تفویض کی گئی۔وہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز میں خواتین کی ہائی کوالٹی ٹریننگ کی مانیٹرنگ کریں گی۔ اوروزیراعلی مریم نوازشریف کو گارمنٹ سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ رکھیں گی۔