لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دفتر میں این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ اس ہیلپ ڈیسک کا قیام سی ڈبلیو ایس اے کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال سکندر ذیشان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا این جی اوز ہیلپ ڈیسک کے ذریعے عوام الناس کی خدمت بہتر طریقے سے کی جا سکے گی۔