بانی پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہیں:ملک احمد خان بھچر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت ہمارے پر امن جلسوں اور احتجاج میں مداخلت نہ کرے۔ بانی پی ٹی آئی جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہیں، یہ آئینی عدالتیں بنانے جا رہے ہیں ایسا جمہوری حکومتوں میں نہیں ہوتا،میڈیا سے گفتگو کرتے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن جلسوں کا ایک سفر صوابی سے شروع ہوا۔، راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کیلئے این او سی مانگا انہوں نے نہیں دیا، ہمارے ورکرز کو اٹھایا گیا ، یہ لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملک میں کوئی قانون نہیں ہے، آپ ملک کو کدھر  لے کر جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن