عدم برداشت کا خاتمہ اسوۂ رسولؐ  کی پیروی سے ممکن ہے:طاہررضابخاری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کی ترویج لازم۔ عدم برداشت اور وائیلنس کا خاتمہ اسوۂ رسول ؐ کی پیروی ہی سے ممکن ہے۔دینی قوتیں سماجی استحکام اور ویلفیئر اسٹیٹ کی تشکیل میں کردار ادا کریں ۔وہ،  خواجہ رکن الدین الوری ؒ کے سالانہ عرس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام اورملّی یکجہتی کی منزل صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرنے ہی سے ممکن ہے ۔ آج دنیا کو جس انتہا پسندی اور تشدد پر ستی کا سامنا ہے ، اس کا علاج صر ف اور صرف صوفیاء کی تعلیمات میں مضمر ہے ۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ اور خانقاہوں کے علمی ، دینی اور روحانی تشخص کو اُجاگر کرنے ہی سے معاشرے سے انتہاء پرستی اور تشدّد پسندی کے رجحانات کی بیخ کنی ہوگی اور اسی سے علم پروری، رواداری ، محبت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو آبیاری نصیب ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن