زرعی اراضی کا بغیر پلاننگ کمرشل استعمال ریگولرائز کرنا ہوگا: وزیر بلدیات

لاہور(نیوز رپورٹر)زرعی اراضی کا کمرشل استعمال ریگولرائز کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔وزیر بلدیات نے کہاایک پلیٹ فارم سے شہریوں اور ڈویلپرز کو تمام سہولیات فراہمی کیلئے  صوبائی سطح پر ایک اتھارٹی کا قیام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا زرعی اراضی کا بغیر پلاننگ کمرشل استعمال ریگولرائز کرنا ہوگا ۔نئے ہائوسنگ منصوبے ضروری ہیں تاہم غیر قانونی سکیموں کے قیام کو روکنا بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا ڈویلپرز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے استحکام کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ریگولرائزیشن سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔  رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں نے  کہا پنجاب حکومت نے تحفظات دور کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن